ڈی آئی خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا کے قریب خانہ شریف میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔