اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی ہے، سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی گئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کرا سکتے ہیں۔
موجودہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 9 ستمبر2018 کوختم ہورہی ہے۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرکے چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبرکے پہلے ہفتے میں انتخابات کرایا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی شیڈول کا اعلان قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلف اٹھانے کے بعد جاری کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت صدرمملکت کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30 دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں اورصدرمملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی۔