کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈرکے امیدوارہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کااجلاس ہوا جس میں سندھ سے نومنتخب ارکان صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی پرغورکیا گیا اوراہم فیصلے بھی کئے گئے جن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وزارت عظمیٰ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی امیدوارسامنے لائے گی اور وزارت عظمیٰ اوراپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہی امیدوارہوں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تنہا حکومت تشکیل دے گی اورخورشید شاہ پارلیمانی لیڈرہوں گے۔