اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئےنام فائنل کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کیلئے مقابلہ تھا تاہم اب عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی قائد ایوان کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی بھی وزیراعلی کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے اور دوسرےآپشن کے طور پر وہ اسد قیصر کو وزیراعلی بنانے کے خواہشمند ہیں۔
جبکہ اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔