اسلام آباد: نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہےجن میں سر فہرست چین میں تعینات سفیر مسعود خالد ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر جن سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ،کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی،دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے جن میں سری لنکا میں میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، شام میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال ، لیبیا میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال ، اردن میں میجر جنرل (ر) جنید رحمت، مراکش میں سفیر نادر چوہدری اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی نان کئیر ڈپلومیٹ ہیں۔