اسلام آباد: ملک کے آئندہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی حلف برداری ایوان صدر میں ہی ہو گی اور صدر مملکت ممنون حسین منتخب وزیر اعظم سے ایوان صدر میں حلف میں گے۔
ذرائع کے مطابق کسی کی خواہش پر حلف برداری کی تقریب باہر منعقد نہیں کی جاسکتی لہٰذا تقریب ایوان صدر کے علاوہ کہیں باہر نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے ڈی چوک یا پریڈ گراؤنڈ میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔