کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردہ رپورٹ میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھولا چین سے درآمد کیا گیا اور اس میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا، جھولا استعمال شدہ تھا ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولا توازن کھونے اور غلط فٹنگ کے باعث گرا جب کہ آپریٹ کرنے والا عملہ بھی غیرتربیت یافتہ تھااور جھولے کے نٹ بولٹ صحیح لگائے گئے نہ ہی ویلڈنگ مناسب تھی جب کہ ٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پارک کھولنے سے قبل تمام جھولوں کی انسپکشن کرائی جائے، جھولے لگانے اور چلانے سے متعلق ایس او پیز بھی بنائے جائیں۔