عمران خان کا پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون پرلانے کا اعلان

کھلاڑیوں کےلیے بہترین مواقع اورزیادہ میدان فراہم کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

               
July 31, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے قومی ٹیم کے کرکٹرز کی ملاقات ہوئی ۔

اس موقع پر عمران خان نے یقین دہانی کرائی کے وہ پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون پرلائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے بنی گالا میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کےلیے بہترین مواقع اورزیادہ میدان فراہم کریں گے،پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں نمبر ون پرلائیں گے۔