لاہور: انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےلاہور کے حلقہ این اے 132 پر مبینہ طور پر اربوں روپے خرچ کئے۔
نجی ٹی وی کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کردیئے پہلے یہ حلقہ این اے 129 کہلاتا تھا جسے نئی حلقہ بندی میں این اے 132 بنادیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مالی سال 2014-15 میں 3 ارب 97 کروڑاور مالی سال 2015-16 کے دوران سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی، 2016-17 کے دوران 2 ارب 43 کروڑ،اور 2017-18 کے دوران 2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی،ترقیاتی پیکج لاہور کے تحت حلقہ کے لئے مزید 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔