کل کے چور اور ڈاکوآج تحریک انصاف کے اتحادی بن رہےہیں،طلال

اقتدار کی نہیں اقدار کی خواہش رکھتے ہیں ، ہر سطح پر مقابلہ کریں گے،رہنما مسلم لیگ ن

               
July 31, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف والے جنہیں کل چور اور ڈاکو کہتے تھے آج انہی کو حکومت میں شامل کررہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ اقتدار کی نہیں اقدار کی خواہش رکھتے ہیں ، ہر سطح پر مقابلہ کریں گے،کسی ایسی حکومت کی خواہش نہیں جس میں خرید و فروخت ہو۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی والے جنہیں کل تک چور اور ڈاکو کہتے تھے آج انہیں حکومت میں شامل کررہے ہیں۔