لاہورـ :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبے سے منتخب ہونے والے 129 ارکان کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
اجلاس میں ن لیگی صدر اراکین کو موجود ہ صورتحال پر اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ پنجاب میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے۔