لاہور:نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان اور چوہدری برادران کوآمدن سے زائد اثاثوں پر طلب کرلیا۔
نیب لاہور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان کو 8 اگست کی صبح 11 بجے اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی 16اگست کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
خیال رہے کہ علیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات پر تحقیقات کی جارہی ہے اور وہ پہلے بھی 2 مرتبہ نیب حکام کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جولائی کو ان کی جانب سے جمع کروائے گئے جوابات سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے ہیں۔
نیب میں چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے اثاثہ جات بھی موجودہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔