اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
دونوں رہنمائوں نےپاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پراتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق ترک صدر نے آئندہ حکومت کیلئے عمران خان کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں جانب سے بھرپور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ٹیلی فون پر مبارک باد دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ۔