لاہور :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور عطا مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش ہوں ،اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سرخرو کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ بشریٰ بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں ،عمران خان نے الیکشن سے قبل جو کہا اس سے زیادہ کر کے دکھائیں گے ۔
رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کے سابق شوہر سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد کیا آپ کے بچے وزیر اعظم ہاوس میں رہیں گے ؟اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنا گھر ہی وزیر اعظم ہاوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ مانیکا سے چھوٹے اختلافات تھے جو بڑھ گئے اور اس کی وجہ سے علیحدگی ہوئی ،آج بھی کہتا ہوں بشریٰ بی بی سے نیک خاتون کوئی نہیں ،لوگ باتیں بناتے رہیں گے ،ان کی فکر نہ کریں .