کراچی: سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئی اور آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد آج اسکول کھل گئے۔
سندھ میں چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں پہلے روز حاضری معمول سے کم ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم گرما کی دو ماہ تعطیلات 15 جولائی کو ختم ہوگئی تھی تاہم انتخابات کے باعث اس میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا اور اس طرح صوبے میں ڈھائی ماہ تک اسکول بند رہے۔