این اے 106 سے رانا ثنا اللہ کی جیت برقرار

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثنااللہ کی جیت برقرار ہے۔ دوسری جانب عابد شیر علی کی نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا۔ جس کے بعد غیر سرکاری نتیجے کے مطابق رانا ثنا اللہ کو 2 ہزار 238 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد 8 سے شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج بھی جاری رہے گی۔
اس نشست پر پی ٹی آئی امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کئے تھے۔ اسی طرح انہیں 1 ایک ہزار 211 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔