اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کل شام 4 بجے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی کے رہنما شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم، پاک سرزمین پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے متفقہ امیدوار نامزد کئے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر کا نام بھی طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی حلف برداری اور احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔