کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم کو وفاق یا صوبائی حکومت میں سے کسی ایک کو چننے کا آپشن دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سازی کے حوالے سے ایم کیوایم سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے سے متحدہ کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم وفاقی حکومت کا حصہ بنی تو اسے سندھ کابینہ میں نہیں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہےکہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایم کیوایم وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہو لہٰذا ایم کیوایم کو وفاقی یا سندھ حکومت میں سے کسی ایک چناؤ کرنا ہوگا۔
حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت میں اتحاد کرنے کی پیشکش کی ہوئی ہے تاہم اس ضمن میں ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔