کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کے 2 کارندوں کو سزائے موت سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سیکورٹی گارڈ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملزم بلال اور نبیل نے 2014 میں سیکورٹی گارڈ شکیل کو قتل کیا تھا۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے متعدد دیگر مقدمات بھی قائم ہیں۔
عدالت نے ملزمان پر ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے اور دونوں ملزمان کو سزائے موت سنادی ہے۔