اسلام آباد: ملک کے پہلے آئی بینک الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال میں غیر ملکی این جی او کے تعاون سےتعمیر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الشفا ٹرسٹ کے صدر جنرل ریٹائرڈ حامد جاوید نے کہا کہ اس آئی بینک کی تعمیر سے قرنیہ کے عطیات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور آنکھوں کے عطیات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ بنائے جا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الشفا آئی اسپتال میں ہر ماہ 80 سے زائد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں، آئی بینک کی سہولت سے ٹرانسپلانٹ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔