نیب نے شہباز شریف کو 20اگست کوپھر طلب کرلیا

نیب لاہور نے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا ہے.

               
August 1, 2018 · اہم خبریں, قومی

لاہورنیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کوآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں ایک بار پھر طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو نیب نے 20اگست کو طلب کیا ہے،نیب لاہور کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے،انہیں اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2 مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جب کہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔