اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 3 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کی۔
سماعت میں عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ریفرنسز کسی اور عدالت منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک اس پر فیصلہ نہیں سنایا ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 3اگست تک ملتوی کر دی۔