لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو8 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا۔
لاہورہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے لائرزفاونڈیشن فارجسٹس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد کریم نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمشن آف پاکستان اورپنجاب حکومت کو فریق بنایا۔
درخواست گزارکا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری امراعات اور پروٹوکول کا استعمال کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیرقانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی ذاتی مفاد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کریں۔