نجی ایئرلائن کی بدانتظامی،300 پاکستانی چین میں پھنس گئے

ویزہ ختم ہونے کی وجہ سے چینی پولیس نے گانگزو میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

               
August 1, 2018 · اہم خبریں, قومی

شاہین ایئرلائنزکی بدانتظامی کی باعث تین سو سے زائد پاکستانی چینی شہر گوانگ زو میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی شاہین ایئرلائنز کی فلائیٹ اچانک منسوخ کردی گئی جس کے بعد ویزا ختم ہونے کی وجہ سے چینی پولیس نے گوانگ زو میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ چند روزمیں مزید پاکستانیوں کے ویزے بھی ختم ہونے والے ہیں ، انہیں بھی گرفتاری اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسری طرف ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے بھی مسافروں کی کوئی مدد نہیں کی جارہی، مسافروں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تاہم ان مسافروں میں سے اکثر کا تعلق بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے۔