بھارتی اداکارعامر خان کا عمران خان کو ٹیلی فون

 

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے فون کرکے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے بھارت کے سپر اسٹار عامر خان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ،

 

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے فیصل جاویدنے کھلاڑیوں اور اداکاراوں کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فیصل جاوید نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ سر حد پار سے کسی کھلاڑی یا اسٹار کو مدعو نہیں کیا گیا۔