ویت نام میں دیو قامت ہاتھوں پر کھڑا انوکھا پل

ویت نام کے انجینیئروں نے ستونوں کو انسانی ہاتھوں کی شکل میں ڈھال کر 5 ہزار فٹ طویل پل بنا ڈالا۔

سینٹرل ویت نام میں بنائے جانے والے اس پل کے ستون ہاتھوں کی شکل کے ہیں جو جنگل سے ابھرتے ہوئے معلوم ہورہے ہیں۔

پل کا رنگ سنہرا ہے جس کی مناسبت سے اسے گولڈن برج کا نام دیا گیا ہے۔ بنانے والوں نے ستونوں کو نعوذباللہ ’خدا کے ہاتھوں‘ کا نام دیا ہے۔

150میٹر طویل یہ پل ویت نام کے ایک سیاحتی مقام پر بنایا گیا ہے جہاں پر سیاحوں کی رونق دوگنی ہوگئی ہے جو اس پل کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔