بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بتدریج بہتری

 

لندن:نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت میں بہتری آرہی ہے ، وینٹی لیٹر چند گھنٹے کے لئے اتارا جاتا ہے ۔نجی ٹی وی  کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔

 

اب ان کو ہرروز چند گھنٹے کے لئے وینٹی لیٹر سے ہٹایا جاتا ہے او ر پھر وینٹی لیٹر لگادیا جاتا ہے ۔ ان کی صحت میں مزید بہتری تک وینٹی لیٹر کا استعمال جاری رکھا جائے گا ۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لندن سے پاکستان روانگی کے وقت بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں کھول کر دیکھا تھا لیکن کوئی بات نہیں کی تھی ۔