شاہین ایئر کےاندرون ملک فضائی آپریشن پر پابندی

 

اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کے اندرون ملک فضائی آپریشن پر بھی پابندی عائد کردی، واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر کی بین الاقوامی پروازیں پہلے ہی معطل کی جاچکی ہیں،
سول ایوی ایشننے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر انٹرنیشنل کی بین الاقوامی پروازوں کے بعد اب اندرون ملک پروازیں بھی معطل کردی ہیں ۔

سی اے اے کے ترجمان کے مطابق شاہین ایئر لائن کو صرف حج پروازوں کی اجازت ہے، سول ایوی ایشن کی نئی پابندیوں کے بعد اب شاہین ایئر صرف کو ئٹہ اور ملتان سے عازمین حج کو کراچی لانے کیلئے اندرون ملک پروازیں چلا سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے بین الاقوامی پروازوں کی بھی اجازت ہو گی ۔ترجمان کے مطابق حج آپریشن کیلئے شاہین ائیر کے لائسنس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔