لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو نوٹس جاری کئے بغیر برطرف کردیا۔
اطلاعات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا۔ برطرف کئے جانے والے ملازمین میں اکثریت پرنٹنگ مشین مکینکس کی ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اچانک برطرفی کا کوئی جواز نہیںہے۔ عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے، متاثرین نے عمران خان کی لاہور آمد پر ان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا۔