لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن سے مکمل آگاہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے اور احتجاج سے متعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ ابھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمےکا کریڈٹ نوازشریف سےکوئی نہیں چھین سکتا۔