لاہور:پنجاب صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سابق اعلیٰ افسرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کاوعدہ معاف گواہ بن گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی حراست میں موجود صاف پانی کمپنی کا سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگیا ہے، وسیم اجمل کے مطابق شہباز شریف کے احکامات پر مقامی کمپنیوں کے بجائے غیر ملکی کمپنیوں کو بلایا گیا اور مہنگے ٹھیکے دیئے گئے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبران نے بھی صاف پانی فراہمی کے منصوبے میں مداخلت کی یہ بھی حکم دیا گیا کہ شہبازشریف کی میٹنگ سے قبل حمزہ شہباز کو ٹھیکوں سے متعلق بریفنگ دی جائے۔
وعدہ معاف گواہ بنانے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میںدی جائے گی۔