اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے فی کلو ہوگئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 86 جب کہ کمرشل سلنڈر 329 روپے مہنگا ہوگیا نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 4 سال میں ایل پی جی کی لوکل پیداوار میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایل پی جی کی پیداوار ماہانہ 34 ہزار میٹرک ٹن سے75 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 فیصد لوکل گیس پیداوار کو بین الاقوامی قیمت پر فروخت کرنا غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔