اسلام آباد:نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترنے لیگی حکومت کے پیش کردہ آخری بجٹ کوغیر حقیقت پسندانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےکہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے کام جاری ہے، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کو بیل آؤٹ کہنا مناسب نہیں، فوری طور پر ادائیگیوں کیلئے کوئی دباؤ نہیں،آنے والی حکومت کو آگاہ کر دیا جائے گا جب کہ سی پیک کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترنے کہاکہ ن لیگ حکومت کا پیش کردہ آخری بجٹ غیر حقیقت پسندانہ تھا جس میں اعدادوشمار تشویشناک ہیں،مالیاتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اہداف سے آگے نکل گئے،ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کی ضرورت ہے، ایس ڈی جیز اہداف حاصل کرنے کیلئے غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔
نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔