اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روز رزلٹ ٹراسمیشن سسٹم کی ناکامی کی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ٹی ایس کی خرابی کی انکوائری کے لیے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور این ٹی آئی ایس بی کے تکنیکی ماہرین کو شامل کیا جائےاور اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی میں آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ اور پی ٹی اے کے ماہرین کو شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کمیٹی کو چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم خراب ہونے کے باعث انتخابی حلقوں کے نتائج میں گھنٹوں تاخیر ہوئی تھی۔