راولپنڈی : لائن آف کنٹرول(ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خاتون کو شہید کرنے پرپاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک بار پھر بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندل سیکٹر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 33 سالہ پاکستانی خاتون شہید ہو گئی تھیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیااور احتجاجی مراسہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ بھارتی فورس کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور 2018 میں بھارتی فورسز 1400 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے۔