آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات قزاقستان کے سفیرکی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف سے قزاقستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قزاقستان کے سفیر بارلیبے سدکوف نے جی ایچ راولپنڈی میں ملاقات کی اور ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پرخصوصی طو ر پر بات چیت کی گئی ہے۔