اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ر ہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ دھاندلی شدہ الیکشن کے خلاف تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں، 4اگست تک اپوزیشن کی حکمت عملی واضح ہو جائیگی ۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ ہم تحریک انصاف کی طرح دھرنے نہیں دیں گے ،نہ پارلیمنٹ پر حملہ کریں گے اور نہ لعنت بھجیں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی لیکن تحریک انصاف کی طرح سول نافرمانی کی تحریک نہیں چلائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے 16رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کی میٹنگ کل 3بجے ہوگی اور4 اگست تک اپوزیشن کی حکمت عملی واضح ہو جائیگی ۔