عمران خان دنیا کے ساتویں مقبول ترین لیڈر بن گئے

 

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی ٹوئٹر پر دنیا کے ساتویں مقبول ترین لیڈر بن گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کے بعد ٹوئٹر پر عمران خان کے فالوورز کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کی تعداد 82 لاکھ تک پہنچ گئی۔

 

عمران خان 80 لاکھ سے زائد فالوورز کیساتھ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو اور فرانسیسی صدر میکرون سے آگے نکل گئے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیں۔