عمران خان کاوزیراعظم بننے کے بعدا سپیکر ہاؤس میں رہنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعدا سپیکر ہاؤس میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ضمن میں پی ٹی آئی کے وفد نےا سپیکر ہاؤس کا دورہ کر کے جائزہ رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم الحق کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نےا سپیکر ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کی رہائش کیلئے عمارت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکورٹی حکام بھی وفد کیساتھ موجود تھے جنہوں نے سیکورٹی انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے بعد وفد کو صورتحال سے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر ہاؤس کی جائزہ رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی ۔