لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2018 کے پہلے 7 ماہ کے دوران 51 ہزار 815 جرائم رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ جرائم مارچ کے مہینے میں رپورٹ ہوئے۔
پولیس کے مطابق جنوری سے جولائی تک مختلف نوعیت کے 51 ہزار 815 جرائم رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 3 ہزار 558 گاڑیاں چھینے کی وارداتیں بھی ہوئیں ہیں۔
رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں 244 افراد قتل ہوئے، اقدام قتل کے 409، اغوا کے 5 اور اجتماعی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے 30 اور ڈکیتی کے 22 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔