نواز شریف کیخلاف 2 ریفرنسز کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

               
August 3, 2018 · اہم خبریں, قومی
یہ بانڈ کیش یا پراپرٹی کی صورت میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت آج ہونی تھی۔ تاہم سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔