اسلام آباد: متحدہ پاکستان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ایم کیو ایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں۔ وفد میں عامر خان، کنور نوید، فیصل سبزواری شامل ہیں جبکہ ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان اور عمران اسماعیل بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری تھا تاہم ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کی دعوت پر عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔