کراچی: عدالت نے گلستان جوہر کے قریب بھٹائی آباد سے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کائنات کے کیس کے 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کائنات کے ملزمان کو پیش کیا گیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے زیادتی اور تشدد کے بعد بچی کو قتل کیا۔ یہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے اس موقع پر قصور میں قتل ہونے والی معصوم زینب کے قتل کیس کا بھی حوالہ دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) منتقل کرنے اور تفتیش انسپکٹر عہدے کے افسر کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔