راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مالدیپ کے ہائی کمشنراحمد سلیم نے اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کے لئے پاک فوج کا کردار کلیدی ہے۔