لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے مرکزی گرفتار ملزم احد خان چیمہ کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور راولپنڈی بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینجر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے خط لکھا تھا کہ جس کے جواب میں تینوں میگا پراجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے دور میں ہی میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا جبکہ اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا، چئیرمین نیب نے بھی اوورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد احد چیمہ اور دیگر کے خلاف کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔