میرپورخاص :عام انتخابات 2018 میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اےکے کارکنوںنے میرپورخاص پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے ،
احتجاج میں موجود کارکنوں نے الیکشن نامظور کے نعروں کے ساتھ سندھ بھر میںدوبارہ شفاف الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کی سربراہی میں کینگری ہائوس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ایم کیو ایم سمیت جی ڈی اے کی قیادت نے شرکت کی تھی جہاں پیر پگارا صبغت اللہ شاہ نے کارکنوں کوسندھ پھر میں پرامن احتجاج کرنے کا حکم دیا تھا ۔