اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان وقت کی ضرورت ہے،اپوزیشن اپنے مسائل پرازسرنوغورکرے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ کرتےہوئے کہاکہ عمران خان حلف اٹھائیں گے تو ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن جائے گامگر کپتان راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، الٹا جمہوریت کو نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف سوچتے تھے کہ ان کے جیل میں جانے سے ہمالیہ تک روئے گا لیکن ایک ٹائر تک نہیں جلا جبکہ پی ٹی آئی نے تن تنہا حکومت کو 2صوبوں میں شکست دے دی ۔
اپوزیشن اورہوتی ہے اورحکمرانی اورہوتی ہے،میں خود بلاول کوملنے جاسکتا ہوں،اسحاق ڈارسمیت کئی سلطانی گواہ بنیں گے۔