13 یا14 اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس بلایا جاسکتاہے،نگراں وزیراطلاعات

لاہور:نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا کہ سب سے پہلے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکراوربعد میں وزیراعظم کاانتخاب ہوگا اس سلسلے میں 13 یا 14اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس بلایاجاسکتاہے۔

اطلاعات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائیگی، نومنتخب ارکان 10 روز کے اندرگوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں گے۔

آزاد امیدواروں سے متعلق بات کرتےہوئے نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہاکہ آزاد امیدواروں کواپنی پسندکی جماعت میں شمولیت کاوقت دیاجائےگا۔