اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ محمد زبیر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیرکی جانب سے بھیجے گئے استعفے پر صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے دستخط کرکے منظور کرلیاہے۔
محمد زبیر کے استعفیٰ کے بعد نئے گورنر کے تعیناتی تک سپیکر سندھ اسمبلی قائم مقام گورنر سندھ ہوں گے۔
خیال ہے گورنر سندھ محمد زبیر نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی 2 اگست کو دیا تھا ۔