کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پانامہ طرز کی جے آئی ٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کوتحقیقاتی ٹیم نے شواہدپیش کردیے،
جے آئی ٹی کاکل ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میںاجلاس ہوگاجہاںپوچھ گچھ کرنے کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپورکو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام پاناما طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔